تکبیر نیوز — کارنوال:
برطانیہ کے علاقے ٹورپوائنٹ کے قریب ایک سنگین ٹریفک حادثے میں 70 سال سے زائد عمر کا ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ڈیون اینڈ کارنوال پولیس کے مطابق حادثہ پیر 29 جون کی صبح تقریباً 8:10 بجے ملٹری روڈ (Military Road) پر پیش آیا، جہاں ایک کار سڑک کنارے کھڑی وین سے جا ٹکرائی۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع مقتول کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔
حادثے کے بعد ڈونکی لین (Donkey Lane) اور کلف لین (Cliff Lane) کے درمیان سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، تاہم کئی گھنٹوں بعد ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
دوسری جانب موروالا فیسٹیول آف آرٹس (Morvala Festival of Arts) کی انتظامیہ نے بھی شرکا سے اپیل کی کہ وہ اس دوران اپنی جگہوں پر موجود رہیں تاکہ امدادی اور پولیس اہلکار بلا رکاوٹ اپنی کارروائیاں مکمل کر سکیں۔
پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
