تکبیر نیوز (کراچی): معروف روحانی شخصیت حضرت پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری صاحب اپنے رفیق عاشقِ مرشد محمد علیم یعقوب سلطانی کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے پانچ روزہ روحانی دورے کا آغاز ہو چکا ہے۔
منتظمین کے مطابق 8 جولائی سے 12 جولائی 2026 تک کراچی کے مختلف علاقوں میں ذکر و نعت، اصلاحی بیانات اور روحانی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
دورے کی پہلی مرکزی محفل 9 جولائی بروز جمعرات نمازِ مغرب کے بعد گجر کلب میرج ہال، گجر چوک، منظور کالونی، کراچی میں منعقد ہوگی۔ منتظمین نے تمام عقیدت مندوں سے اہلِ خانہ سمیت شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماعات محبتِ رسول ﷺ، روحانی تربیت اور اصلاحِ نفس کا ذریعہ ہوں گے۔
منتظمین کے مطابق تمام محافل کو فیس بک پر براہِ راست (Live) بھی نشر کیا جائے گا تاکہ ملک اور بیرونِ ملک موجود عقیدت مند بھی اس روحانی سلسلے سے مستفید ہو سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جو افراد اپنے علاقے میں خصوصی محفل کا انعقاد کرانا چاہتے ہیں، وہ رابطہ کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔
