تکبیر نیوز (لندن): برطانیہ میں آج ایک اہم سیاسی تبدیلی ہونے جا رہی ہے، جہاں موجودہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے، جبکہ اینڈی برنہم باضابطہ طور پر ملک کے نئے وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔
سرکاری شیڈول کے مطابق کیئر اسٹارمر پہلے شاہ چارلس سوم سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ اس کے بعد اینڈی برنہم بکنگھم پیلس پہنچیں گے، جہاں بادشاہ انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔
اس مرحلے کی تکمیل کے بعد اینڈی برنہم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ واپس آئیں گے، جہاں ان کا اہل خانہ، قریبی ساتھی اور سیاسی رہنما استقبال کریں گے۔
بعد ازاں وہ بطور وزیراعظم قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے، جس میں وہ اپنی حکومت کی ترجیحات، سیاسی اصلاحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کریں گے۔
اینڈی برنہم گزشتہ ماہ میکرفیلڈ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد دوبارہ پارلیمنٹ پہنچے تھے، اور اب وہ برطانیہ کی قیادت سنبھالنے جا رہے ہیں۔
