(تکبیر نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی انگلینڈ میں اچانک وفات کی خبر نے اہلِ علاقہ اور خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گہوڑا کھجورلہ، کھوئی رٹہ کے رہائشی راجہ محمد زبیر کے جواں سال بیٹے راجہ وقار گزشتہ روز انگلینڈ کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ دورانِ علاج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
راجہ وقار بہتر مستقبل کے خواب لیے انگلینڈ گئے تھے اور ان کی بیرونِ ملک روانگی پر خاندان اور دوست احباب خوش تھے، تاہم قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ کم عمری میں ہی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
ان کی وفات کی خبر ملتے ہی علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی جبکہ دوستوں اور عزیزوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
