بریڈفورڈ، برطانیہ | (تکبیر نیوز)
رپورٹ: نمائندہ تکبیر نیوز
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ چیریٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بنگریلا کمیونٹی ہسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔
یہ فلاحی تقریب پیر 26 جنوری 2026 کو جناح ریسٹورنٹ، بریڈفورڈ میں منعقد ہوئی، جس کی تنظیم معروف سماجی شخصیت راجہ مہربان حسین نے کی۔ تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں، سماجی کارکنان، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی کے معزز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران بنگریلا کمیونٹی ہسپتال کی خدمات، عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ شرکاء نے دل کھول کر عطیات دے کر اس فلاحی مقصد میں اپنا کردار ادا کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ایسے فلاحی منصوبے نہ صرف عوام کے لیے سہولت کا باعث بنتے ہیں بلکہ اوورسیز کمیونٹی کو بھی اپنے وطن سے جڑے رہنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
امید ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تمام مہمانوں، منتظمین اور عطیہ دہندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
