(تکبیر نیوز—- بنگلادیش، ڈھاکا) بنگلادیش میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک نایاب سفید بھینسا سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، جسے امریکی صدر Donald Trump سے مشابہت کی وجہ سے لوگ ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے نام سے پکارنے لگے۔
رپورٹس کے مطابق سنہرے بالوں والے اس منفرد بھینسے کی قربانی عین وقت پر روک دی گئی، جب بنگلادیشی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث فوری مداخلت کی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسے کو عید قربانی کیلئے فروخت کیا جا چکا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کیلئے آنے لگی۔
لوگ دور دراز علاقوں سے صرف اس نایاب جانور کو دیکھنے، اس کے ساتھ تصاویر بنانے اور اس کے سنہرے بالوں کو قریب سے دیکھنے کیلئے پہنچ رہے تھے، جس کے باعث انتظامیہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہو گئے۔
بنگلادیشی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق وزیر داخلہ Salahuddin Ahmed نے فوری حکم جاری کرتے ہوئے بھینسے کی قربانی روکنے، خریدار کو رقم واپس کرنے اور جانور کو قومی چڑیا گھر منتقل کرنے کی ہدایت دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب اس بھینسے کو Dhaka National Zoo منتقل کر دیا جائے گا تاکہ عوام اسے محفوظ ماحول میں دیکھ سکیں۔
سوشل میڈیا پر اس بھینسے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جبکہ کئی صارفین اسے “دنیا کا سب سے مشہور بھینسا” قرار دے رہے ہیں۔
