لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے شورڈچ (Shoreditch) میں پیر کی صبح ایک رہائشی پینٹ ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث شہر کے مختلف حصوں سے سیاہ دھویں کے بادل واضح طور پر دکھائی دیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ 3 اگست کی صبح لگی، جس کے بعد لندن فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
عینی شاہدین کی تصاویر میں عمارت کی چھت شعلوں کی لپیٹ میں دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ سیاہ دھواں لندن کے افق پر دور تک پھیل گیا۔
صبح تقریباً 8 بجے دو فائر فائٹرز کو عمارت کی بالکونی سے پانی کی ہوز اوپر کھینچتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ اوپری منزل پر لگی آگ بجھائی جا سکے۔
واقعے کے باعث Hackney Road کو Shoreditch High Street اور Strouts Place کے درمیان ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ Columbia Road کا ایک حصہ بھی احتیاطاً بند کر دیا گیا ہے۔
تاحال آگ لگنے کی وجہ، کسی زخمی ہونے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ لندن فائر بریگیڈ کی جانب سے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا انتظار ہے۔v
