سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

87

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 255ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، شرکاء کو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ان کے حمایتی میکنزم کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفرکردار تک پہنچاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوئیڈن نیٹو میں شمولیت کیلیے ترکی کے خدشات دور کرنے پر رضامند
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.