پی ٹی اے کی غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون پر کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش

جو کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ادارے ان سے کاروباری تعاون ختم کر دیں،پی ٹی اے

118

پاکستان ٹيلی کميونيکيشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون کرنے والی غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمیپنیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جو کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ادارے ان سے کاروباری تعاون ختم کر دیں، اور حکومت تمام ریگولیٹرز کو ہدایت جاری کرے۔پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور وزارت تجارت کو ہدایات دے، کوئی بھی ادارہ کاروبار سے پہلےسوشل میڈیا کمپنیوں کا پی ٹی سے اسٹیٹس چیک کرے۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو پاکستانی قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، اور غیر اخلاقی توہین آمیز مواد بلاک کرنے میں تعاون نہیں کر رہیں، توہین مذہب کے حساس معاملے پر کمپنیوں کا عدم تعاون ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں:  کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.