کارن وال: برطانیہ کے علاقے لاونسٹن (Launceston) کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں 16 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
ڈیون اینڈ کارن وال پولیس کے مطابق حادثہ منگل 4 اگست کو صبح تقریباً 11:45 بجے بی 3254 (B3254) پر ساؤتھ پیتھرون (South Petherwin) کے مقام پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق سرخ ہونڈا موٹر سائیکل اور سرخ ووکس ویگن پولو (Volkswagen Polo) کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 16 سالہ موٹر سائیکل سوار کو انتہائی شدید چوٹیں آئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ووکس ویگن پولو کا ڈرائیور محفوظ رہا اور وہ جائے وقوعہ پر موجود رہا۔
حادثے کے بعد تحقیقات کے لیے سڑک تقریباً نو گھنٹے تک بند رکھی گئی۔
