گلوسٹرشائر: برطانیہ کے علاقے فاریسٹ آف ڈین سے لاپتا ہونے والی 15 سالہ بروک (Brooke) کی تلاش جاری ہے، جبکہ پولیس نے عوام سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے۔
گلوسٹرشائر پولیس کے مطابق بروک کو آخری بار منگل 4 اگست کی علی الصبح لڈنی (Lydney) میں ایک پتے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس پر پولیس نے اس کی خیریت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بروک کی قد تقریباً 5 فٹ 5 انچ ہے، جسمانی ساخت درمیانی، جبکہ اس کے بال سنہرے ہیں جنہیں وہ بعض اوقات چوٹیوں کی شکل میں رکھتی ہے۔
لاپتا ہونے کے وقت وہ سیاہ بغیر آستین کا ٹاپ، سیاہ زپ والی جیکٹ، سرمئی جاگر ٹراؤزر پہنے ہوئے تھی اور اس کے پاس ایک رک سیک بھی تھا۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو شبہ ہے کہ بروک ممکنہ طور پر عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے ویلز گئی ہو، جہاں وہ کارڈف، نیوپورٹ یا کومبران (Cwmbran) میں اپنے دوستوں سے ملنے کا ارادہ رکھتی تھی۔
