(تکبیر نیوز—- امریکا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابق اہلیہ وینیسا ٹرمپ نے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
48 سالہ وینیسا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں حال ہی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ مل کر علاج کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا:
“یہ ایسی خبر نہیں جس کی کوئی توقع کرتا ہے، لیکن میں اپنی طبی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں اور علاج پر توجہ دے رہی ہوں۔”
وینیسا ٹرمپ نے حالیہ طبی عمل کے بعد ڈاکٹروں اور قریبی افراد کی محبت اور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں پُرامید ہیں اور خاندان و دوستوں کی محبت انہیں حوصلہ دے رہی ہے۔
انہوں نے اپنی صحت یابی کے دوران پرائیویسی کی درخواست بھی کی۔
وینیسا ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی 2005 میں ہوئی تھی جبکہ 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی تھی۔
ان کے پانچ بچے ہیں جن میں سب سے بڑا بچہ 19 جبکہ سب سے چھوٹا 11 سال کا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وینیسا ٹرمپ 2024 کے آخر سے معروف گالف اسٹار Tiger Woods کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
وینیسا کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور حمایت اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہوئے۔
امریکی صدر کی بیٹی Ivanka Trump نے بھی پیغام میں کہا:
“آپ کی جلد صحت یابی اور مضبوطی کیلئے دعاگو ہوں۔”
