مریم نواز شریف سرجری کیلئے جنیوا روانہ

نواز شریف بھی بیٹی کے ہمراہ جنیوا روانہ

27

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔سابق وزیر اعظم کی جنیوا میں معالج سے بھی ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کے ساتھ خاندان کے مزید دو افراد بھی جنیوا گئے ان کی وہاں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وزیراعظم پاکستان اور ان کے بھائی شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا، ٹیکساس میں ٹریلر سے 46 افراد کی لاشیں برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.