چند دن میں کلین اینڈ گرین کشمیر نظر بھی آئے گا،تنویر الیاس

40

تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چند دن میں کلین اینڈ گرین کشمیر نظر بھی آئے گا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی خود مختاری کے حوالے سے راجہ فاروق حیدرکے اقدامات  لائق تحسین ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دریا کنارے بے ہنگم تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی  ہے۔

تنویر الیاس نے یہ بھی کہا کہ سرسبز درخت کاٹنے کےقانون پر عملدرآمد کروایا جائیگا اور چند دن میں کلین اینڈ گرین کشمیر نظر بھی آئے گا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے اس اہم ایشو پر ایک جامع پالیسی واضع کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.