کوہاٹ انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو

34

کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 7 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہیں، دونوں گاڑیوں میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

مزید پڑھیں:  گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مجموعی جرمانہ عائد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.