موسم کی تبدیلی کا اثر سب سے زیادہ جلد اور بالوں پر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہرموسم کے اعتبارسے ان کا خیال رکھنا ضروری ہے جیسے موسم گرما میں بال خشک اور بے رونق ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی بالوں کو رنگنے کےلئے استعمال کئے جانے والے کیمیکل بھی بالوں کو صحت کو متاثر کرتے ہیں اسی لئے بالوں کے لئے ایسے تیل کا استعمال ضروری ہے جو ان کی نشوونما میں مدد فراہم کرے، یہاں پر ایک ایسے ہی تیل بنانے کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے جو ان تمام مسائل کے حل کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔
اس تیل کو استعمال کرنے کے بعد بالوں کو اچھی دھولیں تاکہ تیل بالوں سے مکمل صاف ہو جائیں۔
اس تیل کو بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل، ایک کھانے کا چمچ شہد، ایککاھنے کا ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ ایپسن نمک یا میگنیشیم فلیکس۔
ان تمام اجزاء کو اچھی ملائیں، ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کر کے اس میں ایپسن نمک یا میگنیشیم فلیکس شامل کر کے حل کرلیں۔
اس تیل کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں اورجڑوں میں مساج کریں، تیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھولیں۔