کراچی سے لاہور جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور(تکبیر نیوز)شہرقائد سے لاہور جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

35

تکبیر نیوز کو سول ایوی ایشن کے ذرایع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کی پرواز ’پی ایف 143‘ سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد کپتان نے پرواز کو مہارت سے لینڈ کرایا۔ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز میں 1 سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ رن وے پر پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے آج تین پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ابوظہبی جانے والی پرواز کو پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے کپتان نے مہارت سے رن وے پر روک لیا جبکہ برڈ شوٹر کی جانب سے پرندوں کو بھاگنے کے بعد پرواز کو روانہ کیا گیا۔ اسی طرح استمبول جانے والی پرواز کو کپتان نے دوبارہ رن وے پر اسٹینڈ کیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں تعلیمی مرکز میں خودکش دھماکا،19 افراد جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.