جدہ میں دوران لینڈنگ قومی ایئرلائن کے جہاز کا شیشہ ٹوٹ گیا

مرمت کے بعد طیارہ وطن واپسی کےلیے اڑان بھرے گا،ترجمان

85

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کا شیشہ دوران لینڈنگ کسی بیرونی چیز کے لگنے سے ٹوٹا ہے۔ مرمت کے بعد طیارہ وطن واپسی کے لئے آج اڑان بھرے گا۔پی آئی اے عملے کے پاس متبادل شینہ نہ ہونے کے باعث واپسی کی پرواز میں 16 گھنٹوں کی تاخیر ہوگیا ہے۔ بوئنگ 777 طیارے کے 3 سو سے زائد مسافر پریشانی مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد سے جدہ پہنچنے والے متاثرہ طیارے کو پی کے 740 کی صورت آج واپس آنا تھا۔ متبادل شیشہ آج کراچی سے پرواز نمبر 731 کے ذریعے جدہ روانہ کیا گیا ہے۔
متاثرہ طیارے کے باعث جدہ کے لئے جمعہ تک کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گا۔ جدہ کی متاثرہ پروازوں کی تعداد 8،مسافروں کی تعداد 2 ہزارسے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:  رحیم یارخان; زیرتعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک مزدور زخمی ہوگیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.