ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی

21

موسم کے اعتبار سے پاکستان بھر میں اگلے 12 گھنٹے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے  08 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 09  سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 07 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمات کے مطابق شک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے جس کے لئے بہتر ہے کہ لوگ سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری؛ موسم سرد ہوگیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.