موسلا دھار بارشیں ،محکمہ موسمیات خبردار کردیا

کےپی کے،اسلام آباد پنجاب میں مزید بارش کا امکان

283

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اورژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔آواران ، چمن ، زیارت سمیت دیگرعلاقے شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ رکھنی ،بارکھان، ہرنائی، لسبیلہ، بولان، ڈھاڈر اورمچھ میں بھی بارشیں اورژالہ باری ہورہی ہے۔کراچی میں رات گئےمختلف علاقوں میں ہلکي بارش سےموسم خوشگوارہوگيا۔ محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا،اسلام آباد پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اُدھرشمالی بلوچستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہےجبکہ شمالی بلوچستان میں چندمقامات پرموسلادھاربارش کابھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ’بیرون ملک رہائشیوں کو پاکستان میں ٹیکس دینا ہوگا‘
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.