آئی فون ای سم چند لمحوں میں دوسرے موبائل میں منتقل، مگر کیسے؟

77

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کی جانب سے کیلی فورنیا میں چارروزہ ایپل ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز( ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022) کانفرنس جاری ہے۔

اس سالانہ کانفرنس میں ایپل کی جانب سے متعدد نئے فیچرزپیش کیے جارہے ہیں، جنہیں آئی فون، آئی پیڈ، اورمیک میں شامل کیا جائے گا۔

کانفرنس کے پہلے روزٹیکنالوجی جائنٹ نے ’ایپل ٹیپ ٹو پلے‘ اور ایپل ’ بائے ناؤ؛ پے لیٹر‘ جیسے ادائیگیوں کے فیچرزکی رونمائی کی تھی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو5 میک کے مطابق ایپل آئندہ آنے والے آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے مختلف نئی اے پی آئیز ( ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) پیش کرے گا، جس میں سب سے اہم تھرڈ پارٹیزایپس کے لیے واکی ٹاکی کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

اس فیچرکے کام کرنے کے طریقہ کاراورایپلی کیشن میں اسے مربوط کرنے کا مظاہرہ ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2022 میں ہونے والے ایک سیشن میں کیا گیا۔

واکی ٹاکی فیچرکی بابت ٹیکنالوجی جائنٹ کا کہنا ہے کہ ڈیولپرز’ پُش ٹو ٹاک ‘ کے نام سے انہیں اپنی آئی اوایس ایپلی کیشنز میں شامل کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ صرف ایک بٹن کو ٹیپ کرکے صوتی پیغامات کو بھی ریئل ٹائم میں بھیجا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر بیک گراؤنڈ میں بھی چل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق استعمال کنندہ اپنی اسکرین پر ’ کمیونیکیشن ایٹ دی ٹاپ آف دی اسکرین ُ لکھا ہوا دیکھ سکیں گے، جب کہ دوسری جانب موجود فرد کا نام بھی اسکرین پراوپرکی طرف ظاہرہوگا۔

یاد رہے کہ ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل اسمارٹ واچ اوایس 5 میں پہلے ہی واکی ٹاکی فیچرپیش کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی سوا کروڑ ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کیں؟

رہورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی او ایس 16 میں اورمنفرد فیچردیا جائے گا، جس کی بدولت آئی فون صارفین بلیوٹوتھ کے ذریعے ای سم کنکشنزکومنتقل کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

تاہم اس کے لیے دونوں آئی فونزکوآئی او ایس 16 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پراپ گریڈ ہونا لازمی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.