ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، پنجاب اور بلو چستان میں مو سلا دھار بارش کی متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روزاسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، با لا ئی ، وسطی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی ،جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔