فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات، سابق صدر بار سمیت 5 افراد جاں بحق

وکلاء نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا

76

فیصل آباد میں پہلے واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی، جس میں سابق صدر بار اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
وکلا نے واقعے کیخلاف عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جالندھر پل پر میاں گروپ اور چھڑا گروپ کے درمیان پرانا تنازع تھا، جس پر مسلح تصادم ہوا، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ایران، ریت کے طوفان کے باعث تعلیمی ادارے اور دفاتر بند
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.