کراچی پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور قرار دیدیا، گرفتاری کیلئے چھاپے

بچے کا والد ضمانت کیلئے سٹی کورٹ پہنچ گیا

87

سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں دو سالہ بچے فیاض کے والد شہریار اپنے بیٹے کی ضمانت کرانے عدالت پہنچ گئے۔
شہریار کے مطابق جیکسن پولیس نے مجھے بینظیر انکم سپورٹ کی رقم جعلی طریقے سے نکالنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا، پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں دوسالہ بچے کو بھی مفرور ملزم قرار دے دیا جسے گرفتار کرنے کیلئے پولیس گھروں پر چھاپے ماررہی ہے۔دو بچوں پر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے، درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے نااہلی کی حد کرتے ہوئے دو سالہ بچے کو بھی نامزد کیا ہے۔بچے کے والد نے مطالبہ کیا کہ تفتیشی افسر نے رقم کیلئے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کردیا، آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:  انتظامیہ کا پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کو جیل میں رکھنے سے انکار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.