ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

25

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کا موسم

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان وگردونواح کا موسم

ملتان اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کا موسم

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کا موسم

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویوو؛ محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.