خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویوو؛ محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

36

خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویوو کے باعث محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کیٹگری ڈی اور اس سے اوپر والے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کیلئے یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ضروی ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے، اسپتالوں میں داخل مریضوں اور تیماداروں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کی جائے۔

 محکمہ صحت نے کہا کہ عام شہری باہر جانے سے پہلے ہیٹ ویوو اور موسم سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم  گرم رہے گا جبکہ آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.