لاہور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
لاہور (تکبیرنیوز لاہور میں رات گئے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
لاہور کے گردو نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ایران کا جزیرہ کش تھا ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ رات تین بجے محسوس کیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد، میرپور آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے تھے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ سرگودھا شہر اور نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے۔ فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔