کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر

105

تکبیرنیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کی جانب سے طالب علم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، تشدد کے نتیجے میں 13 سالہ طالب علم عبدالرافع کو بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ہاتھ فریکچر ہوگیا، جس کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کرادی گئی ہے۔طالب علم کے بیان اور دیگر ذرائع کے مطابق متعلقہ مضمون کے برعکس دوسرے مضمون کی کتاب کھولنے پر طالب علم پر تشدد کیا گیا اور ابتداء میں تقریبا دو گھنٹے تک والدین کو اس واقعہ کی اطلاع بھی نہیں دی گئی تاہم چوٹ کی شدت اور تکلیف کے بعد طالب علم کے والد کو بلایا گیا۔ادھر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سہ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین، انتہا پسند یہودیوں کا مسلم اکثریتی علاقوں میں فلیگ مارچ اور تصادم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.