کے الیکٹرک نے سوئی گیس کو 533 ملین روپے کی ادائیگی کردی

16

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے سوئی گیس کو 533 ملین روپے کی ادائیگی کردی۔

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جون کے دوران سوئی گیس کو مجموعی طور پر 4.98 ارب روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

   کے الیکٹرک نے کہا کہ ای فیول سپلائرز کو ادائیگیوں کے  لئے کوششیں کررہے ہیں، ادائیگی کے ذریعے شہر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ 24 گھنٹے میں کے الیکٹرک نے کراچی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی 2800 میگاواٹ رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ بجلی میں نیشنل گرڈ سے ملنے والی1000 میگاواٹ بجلی  بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  حکم عدولی پر اے ڈی سی آر عدنان رشید کو ہتھکڑی لگا عدالت پیش کر دیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.