شیخ رشید کے سیاسی ہیڈکوارٹر ’’لال حویلی‘‘ کے 7 یونٹس سیل

کسی میں ہمت ہے تو لال حویلی گرا کر دکھاؤ اینٹ سے اینٹ بجادوں گا، شیخ رشید

117

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا آپ کی ملکیت 4 مرلے نہیں ساڑھے 3 مرلے ہے، کسی میں ہمت ہے تو لال حویلی گرا کر دکھاؤ اینٹ سے اینٹ بجادوں گا، میں مری روڈ بلاک کردوں گا، عمر کے اس حصے میں مجھے تنگ نہ کرو، انہیں کچھ نہ ملا تو لال حویلی نکال لی۔شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے لال حویلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حویلی سیل کرنے کا اقدام صحیح ہوتا تو رات کے اندھیرے میں کارروائی نہ کرتے۔راشد شفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ کچھ غریب لوگوں کی پراپرٹی بھی سیل کردی گئی ہے، غریبوں کا کیس بھی لڑیں گے، ہم نے ہائی کورٹ میں اقدام چیلنج کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز وطن واپس پہنچ گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.