’بیرون ملک رہائشیوں کو پاکستان میں ٹیکس دینا ہوگا‘

23

وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل مالی سال 2022-23 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔
تکبیر نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خود کوغیر رہائشی پاکستانی ظاہر کرنیوالے جو بیرون ملک ٹیکس نہیں دیتے انہیں پاکستان میں ٹیکس دینا ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کریڈٹ، ڈیبٹ، پری پیڈ کارڈز سے بیرون ملک ادائیگی پر فائلر کیلئے ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس 1 فیصد کریڈٹ، ڈیبٹ، پری پیڈ کارڈز سے بیرون ملک ادائیگی پر نان فائلر کیلئے ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس 2 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  بیجنگ میں کورونا پابندیوں میں بتدریج کمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.