لندن (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ٹوئٹر پر ان کے سابق شوہر کا نام نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ملنے والے مشورے پر رد عمل کا اظہار کیاٹوئٹ میں ریحام خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ’ اب میرے خیال میں نیازی کا نام لینا بھی چھوڑ ہی دینا چاہیے، جتنا نام لیں گے اتنی ہی اس کو اہمیت دیں گے، نیازی پاکستان کے لیے ایک بھیانک خواب تھا جو ختم ہو گیا‘۔
Great advice. Agreed. We should only mention the PM & the FM everywhere
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 29, 2022
ریحام خان نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہترین مشورہ ہے، ہمیں عمران خان کے لیے ہرجگہ پی ایم اور ایف ایم مینشن کرنا چاہیے۔