سعودی عرب : سگریٹ نوشی کرنے والے ہوشیار، حکومت کا بڑا فیصلہ
سعودی عرب : سگریٹ نوشی کرنے والے ہوشیار، حکومت کا بڑا فیصلہ
ریاض : سعودی عرب میں انسداد تمباکو نوشی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرمنصور القحطانی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں 21 برس سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی کے لیے قانون کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرمنصور القحطانی نے کہا کہ ’انسداد تمباکو نوشی کی قومی کمیٹی کے تحت عالمی صحت حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے 6 پروگرام زیر تکمیل ہیں، اس میں اہم قانون انسداد تمباکو نوشی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ’ ایک کوشش یہ ہے کہ جو سعودی قہوہ خانے صارفین کو شیشہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں ان پر یہ پابندی لگائی جائے کہ 18 برس کے بجائے 21 برس کے افراد کو شیشہ فراہم کیا جائے۔ اب تک 18 برس تک کے افراد کو اس کی اجازت ہے۔
انسداد تمباکو نوشی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’یہ کوشش بھی ہے کہ سپر مارکیٹوں اور جنرل سٹورز پربھی 21 برس سے کم عمر کے افراد کو تمباکو مصنوعات فروخت نہ کرنے کی پابندی لگائی جائے‘۔