پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دو ماہ قبل کچھ روز کے لیے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ برطانوی شاہی محل نے صرف یہ بتانے پر اکتفا کیا تھا کہ شہزادی کی پیٹ کی سرجری ہوئی اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔تاہم آپریشن کی نوعیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا جس سے طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ شہزادی کو کینسر ہوگیا اور وہ آخری اسٹیج پر ہے۔یہ افواہیں اتنی تواتر سے پھیلیں کہ کیٹ مڈلٹن کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں وہ اہل خانہ کے ساتھ شاپنگ کر رہی ہیں اور ہشاش بشاش نظر آرہی تھیں تاہم لوگوں نے اس پر بھی اعتراض اُٹھایا۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جہاں کی یہ ویڈیو ہے وہاں سجاوٹ کرسمس کی لگ رہی ہے اس لیے یہ ویڈیو گزشتہ برس کی ہوسکتی ہے جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں شہزادی نہیں بلکہ ان کی ہم شکل ہیں۔
جس پر شاہی محل کے ترجمان نے کہا کہ اگر شہزادی کیٹ مڈلٹن کا ڈی این اے بھی کرادیا جائے تب بھی سوشل میڈیا پر اعتراضات ختم نہیں ہوں گے۔شہزادی کی ایک جعلی تصویر نے بھی سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا جس کے بعد شاہی محل نے ایک نئے کمیونیکیشن اسسٹنٹ کے لیے اشتہار دیدیا ہے جسے 25 ہزار 642 پاؤنڈ کی تنخواہ دی جائے گی۔