برطانیہ میں سردی کی شدت میں اضافہ، برفباری کی وارننگ جاری
لندن: (تکبیرنیوز) برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے شدید سردی کےباعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ظاہر کردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر چار انچ تک برف پڑ سکتی ہے، بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی 9 تک گر سکتا ہے، لندن میں آج رات درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
دوسری جانب یورپ میں سکینڈینیویا کے ممالک کو سردی کی شدید لہر نے جکڑ رکھا ہے، انتہائی سردی اور برفانی طوفانوں نے سفر مشکل بنادیا ہے، متعدد ممالک میں سیلاب نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔برطانیہ، آئر لینڈ اور ہالینڈ کے بہت سے علاقوں میں شدید سردی اور سیلاب کے کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے، لوگوں کو سفر میں مشکلات پیش آرہی ہیں، املاک کو نقصان پہنچا ہے۔