لندن میں پاکستانی تاجر قتل، لاش پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد
لندن: (تکبیرنیوز) 45 سالہ پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کر دیا گیا
میٹ پولیس کے مطابق پولیس نے قتل کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتاری لندن سے 100 میل دور ہیمپشائر کے علاقے میں کی گئی، مقتول کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ لندن میں موبائل کے کاروبار سے منسلک تھے۔چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک کا کہنا ہے کہ کاروباری سینٹر میں قتل کی واردات پر شہریوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔پولیس نے عوام سے تفتیش میں تعاون کی اپیل کی ہے، واضح رہے کہ اسپیشلسٹ کرائم پولیس قتل کی تفتیش کر رہی ہے