لندن سے مختلف یورپی ممالک میں جانے والی تمام ٹرینیں منسوخ

لندن: (تکبیرنیوز) ہنگامی ہڑتال کی کال پر لندن سے مختلف یورپی ممالک میں جانے والی تمام ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

38

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگامی ہڑتال کی کال چینل ٹنل اوپریٹر کی طرف سے دی گئی جس کے باعث 30 یوروسٹار ٹرینیں منسوخ ہوئیں، 500 سے زائد مسافر یورو سٹار سٹیشن پر پھنس گئے۔

چینل ٹنل آپریٹر کے مطابق ہڑتال کب تک چلتی ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ہڑتال فرانس میں یورو ٹنل ٹرین کے عملے کی جانب سے کی گئی ہے، یوروسٹار ٹرین لندن ، پیرس اور برسلز کے درمیان چلتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سری لنکا، مظاہرین نے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر کو نظرِ آتش کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.