موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی

42

موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کرنے والے لوگوں کو سائنسدانوں نے ایک انتہائی بری خبر سنا دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  نئی تحقیق کے نتائج میں ’بک ‘انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال لوگوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب بن کر ان کی عمر میں کمی کر سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے آنکھوں کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ جسم کے دیگر اعضاء پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مکھیوں پر تجربات کیے ہیں۔

اس دوران جن مکھیوں کو زیادہ روشنی میں رکھا گیا تھا ان کی عمر دیگر مکھیوں کی نسبت واضح طور پر کم ہو گئی تھی۔

نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اسکرین سے آنکھوں کو پہنچنے والا نقصان دیگر اعضاءکے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی کمزور کرتا ہے اور کئی حوالوں سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.