غلط بٹن دبانے پر خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئیں

46

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساؤتھ مین اسٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا دورہ کیا جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔
میریم نے کہا کہ ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔ وہ اس کے پاس گئیں اور جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ دوسرے بٹن پر پڑگیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔
انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے پانچ نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔خاتون نے مزید بتایا کہ یہ میری زندگی کی بہترین غلطی تھی۔ مجھے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے 10 لاکھ جیت لیے ہیں۔ میرا دل تیز دھڑک رہا تھا۔ اور یہپ واقعی زندگی کا سب سے خوشگوار حادثہ تھا۔

مزید پڑھیں:  سورج کی تپش سےجلد جھُلس گئی ہے؟ جانئیے! اس مشکل کا آسان حل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.