خاتون رپورٹر نے مچھر بھگانے کیلئے خود کو ہی تھپڑ جڑ دیا

14

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں اینڈریا کروتھرز نامی رپورٹر برسبین میں آئے حالیہ سیلاب کی رپورٹنگ کر رہی تھیں۔وہ لائیو آن ایئر تھیں جب ایک مچھر ان کی ناک پر آکر بیٹھا۔ یہ اتنا اچانک تھا کہ انہوں نے بنا کچھ سوچے سمجھے اسے بھگانے کیلئے اپنے منہ پر ہی تھپڑ جڑ دیا۔اس حرکت پر خاتون رپورٹر اتنی شرمندہ ہوئیں کہ وہ فوراً ہی کیمرے کی اسکرین سے فرار ہوگئیں۔ بعد میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس مزاحیہ ویڈیو کو شیئر کیا۔

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس سے صارفین میں ہنسی اور تفریح​ ​کی لہردوڑگئی۔ ایک صارف نےلکھا کہ یہ واقعی بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں اسے 5 بار دیکھنے کے بعد بھی ابھی تک ہنس رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.