عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنالی

18

عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے معاملے پر نئی حکمت عملی بنالی

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کی جانب سے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے۔

 

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسمبلی اجلاس کی تاریخ بدل کر 9 جنوری رکھ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اس حوالے سے کہنا ہے مجھے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے اگر چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو اسمبلی تحلیل کرنا ان کا حق ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں شاتم رسول راجہ سنگھ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.