اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین مرکزی ملزمان گرفتار

51

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے سانحہ اچھرہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہجوم کو تشدد پر اُکسایا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے، موبائل فونز بند کر لئے تھے۔ آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی بیسڈ آپریشن کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا۔پولیس ترجمان کے مطابق لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ناہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.