United States کا ایک اہم وفد آج واشنگٹن سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے دوسرے دور کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں موجود ہے اور ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب Abbas Araghchi کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد بھی متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم کی اہم سفارتی کوششوں اور مسلسل رابطوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا امکان پیدا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس حساس معاملے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں اور اسی مقصد کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اسلام آباد میں متوقع یہ سفارتی سرگرمیاں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
