سکھر کے Rohri Railway Station پر گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ریلوے پولیس نے واقعے کی باقاعدہ وضاحت جاری کر دی ہے۔
ترجمان Pakistan Railways Police کے مطابق گورنر سندھ کی روہڑی ریلوے اسٹیشن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، جہاں انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پیش کی گئی۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ گورنر سندھ کی ٹوپی زبردستی اتاری گئی، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی اجازت سے ان کے سیکرٹری نے ٹوپی اتاری تھی، تاہم ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔
حکام نے واضح کیا کہ اس واقعے میں کسی قسم کی بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ Kamran Tessori گزشتہ روز بذریعہ ٹرین کراچی سے سکھر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے Shah Abdul Latif University میں وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کی ہدایت پر سادہ طرزِ سفر اختیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
