عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات پر سمجھوتہ ہوجاتا، صدر عارف علوی

عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہماری مدد کی، صدر مملکت

12

کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں ملک کے معروف تاجر، صنعتکار، سفارتکار اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔عشائیے کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہماری مدد کی۔صدر عارف علوی نے کہا کہ عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات کے حوالے سے سمجھوتہ ہوجاتا۔صدر مملکت سے گفتگو کے دوران کاروباری برادری نے انتخابات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیا چند ماہ انتظار نہیں کرسکتے، بے چینی والی کیفیت کیوں رکھنا چاہتے ہیں، اس صورتحال سے معیشت کو نقصا ن ہوگا، عمران خان کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے تاجروں کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ معاملات پر اتفاق رائے ہوجائے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بریک ڈاؤن؛ وزیراعظم کی قوم سے معذرت
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.