عارفوالہ میں مبینہ جعلی عامل باپ کے ہاتھوں 13 سالہ بیٹا جاں بحق
تکبیر نیوز (عارفوالہ): پنجاب کے شہر عارفوالہ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران مبینہ طور پر جنات نکالنے کی کوشش میں باپ نے اپنے ہی 13 سالہ بیٹے کے سر پر لوہے کا راڈ دے مارا، جس کے نتیجے میں کمسن بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
دنیا نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 19 ای بی میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ نے جنات نکالنے کی کوشش کے دوران بیٹے کے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیا، جس سے 13 سالہ عبداللہ کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
