تکبیر نیوز (پیل): عظیم عاشقِ باہوؒ اور عاشقِ رسول ﷺ ملک انور خان اعوان آف پیل قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
ملک انور خان اعوان کے انتقال پر آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہوؒ، اسلامک ہیلپ اور تکبیر ٹی وی کی انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
صاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری اور صاحبزادہ سلطان بلال گل نے مرحوم کے صاحبزادگان ملک قمر اعوان، ملک فیصل اعوان اور پوری فیملی کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ ملک انور خان اعوان ایک سچے عاشقِ رسول ﷺ اور حضرت سلطان باہوؒ سے عقیدت رکھنے والی شخصیت تھے۔
آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہوؒ، اسلامک ہیلپ اور تکبیر ٹی وی کی انتظامیہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ملک انور خان اعوان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پورے خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
