15
تکبیر نیوز: معروف شخصیت چیئرمین ملک انور خان قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
مرحوم، ملک قمر عباس اعوان اور ملک فیصل صدیق اعوان کے والد تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ سہ پہر 3 بجے پیل میں ادا کی جائے گی۔
ملک انور خان کے انتقال کی خبر پر عزیز و اقارب، دوستوں اور علاقہ بھر کی مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
