کراچی بلدیاتی انتخابات:235 یوسیز کے مکمل نتائج جاری، پیپلزپارٹی کو برتری

پیپلز پارٹی 93 ، جماعت اسلامی 86 اور پی ٹی آئی 40 یوسیز پر کامیاب

70

اتوار (15 جنوری ) کو کراچی کی 246 میں سے 235 یوسیز پر بلدیاتی انتخابات ہوئے جبکہ 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن نہیں ہوئے۔کراچی میں 235 یوسیز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 93 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے جبکہ جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 40 یوسیز میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اس کےعلاوہ ن لیگ 7 ، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی 2، ایم کیوایم حقیقی ایک جبکہ 3 یوسیز پر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن کے بھی اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کی 3101 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی مجموعی طورپر 1034 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔حیدرآباد ڈویژن میں تحریک انصاف 126 ، جماعت اسلامی 111 اور جی ڈی اے 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لینے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:  فلم 'انیمل' کے اداکارنے خودکشی کرنیوالی لڑکی کو بچالیا، ویڈیو وائرل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.