ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، 242 روپے کا ہوگیا

36

ملک میں مقررہ مدت سے قبل ممکنہ انتخابات سے معیشت کی بہتری پر توجہ مزید کم ہونے اور جون کی ریکارڈ درآمدات کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر بے لگام رہا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں پرواز مزید بلند ہوکر 242 کی سطح پر آگئی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6.25روپے کے اضافے سے 242.25روپے ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی عالمی معیشت میں متعدد بحرانوں کی زد میں ہے۔ پاکستان کی معیشت پر اگرچہ زیادہ تر یہ دباؤ عالمی وجوہات کی وجہ سے ہے تاہم اس میں ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 11 روپے کی کمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.